اتوار 19 مئی 2024

عیدالاضحی پر کورونا پھیلنے کا خطرہ، این سی او سی نے اہم ہدایات جاری کردیں

اسلام آباد(دھرتی نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر تمام صوبوں کو ایس او پیزپر سختی سے عملدرآمدکیلئے تفصیلی ہدایات جاری کرد ی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی حکام کا کہناہے کہ عید الا ضحیٰ کی آمد کے پیش نظرکوروناکے پھیلاو میں اضافے کاخدشہ ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ مویشی منڈیوں اورعیدسے متعلقہ ایس اوپیزکے نفاذ کو یقینی بنایا جائے،ماسک کا استعمال اور حفاظتی اقدامات پر عملدرآمدکیلئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔

این سی او سی کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق گلگت بلتستان،آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا میں سیاحوں کی ہوٹل بکنگ کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ ان مقامات کے داخلی راستوں اور ہوٹلوں میں ویکسین سرٹیفکیٹ کی تصدیق کیلئے طریقہ کار کا بھی اجرا کیا گیا ہے۔بس اڈوں ، ریلوے سٹیشن ، ٹرانسپورٹ ،مساجد اور بازاروں میں بھی ایس او پیز پر عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔

 این سی او سی کے مطابق ریسٹورنٹس، جمز، سینما گھروں اور شادی ہالزمیں ویکسی نیشن کی تصدیق کی جائے ، خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

Facebook Comments