اتوار 19 مئی 2024

لاہور، معروف ماڈل مبینہ طور پر قتل، بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج

لاہور(دھرتی نیوز) صوبائی درالحکومت کے علاقے ڈیفنس بی میں معروف ماڈل نایاب کو مبینہ طور پر قتل کردیا گیا۔ پولیس نے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

 دھرتی نیوز کی رپورت کے مطابق مقتولہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ جب گھر آیاتو کمرے کی جالی ٹوٹی ہوئی تھی اور مقتولہ کی لاش فرش پر پڑی تھی۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، مقتولہ غیر شادی شد ہ تھی اورگھر میں اکیلی رہتی تھی جبکہ نایاب کے دو سوتیلے بھائی ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون پہلے مختلف گانوں کے اندر ماڈلنگ کرنے کے بعد کافی عرصہ سے شوبز سرگرمیوں سے کنارہ کرچکی تھی، مقتو لہ کو تشدد کے بعد گلہ دبا کر قتل کیا گیا ہے،مختلف پہلوﺅں سے واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔

Facebook Comments