اتوار 19 مئی 2024

لاہور ، میڈیکل کی طالبہ کو گن پوائنٹ پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

اجتماعی زیادتی

لاہور ( دھرتی نیوز ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں میڈیکل کی طالبہ کو گن پوائنٹ پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق یہ شرمناک واقعہ لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں پیش آیا جہاں میڈیکل کی ایک طالبہ کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم نے متاثرہ لڑکی کو وزیراعظم قرضہ سکیم سے قرض دلوانے کے بہانے بلوایا اور گن پوائنٹ پرایک مکان میں لے گیا جہاں اس درندہ صفت شخص نے لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا دیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ذوہیب نصر اللہ رانجھا نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کی نشاندہی پر انچارج جینڈر سیل ماڈل ٹاؤن صدف رشید نے ٹیم کے ہمراہ آپریشن کرکے ملزم حبیب اللہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ میڈیکل رپورٹ میں بھی متاثرہ لڑکی سے جنسی زیادتی ثابت ہو چکی ہے۔

Facebook Comments