پیر 20 مئی 2024

جج بننےکیلیے عمر کی حد کم کرنا چاہیے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ سینیارٹی کے ایشوز کے باعث ہم مسائل کا شکار ہیں، جج بننے کیلیے عمر کی حد کم کرنا چاہیے، 40 برس کی عمر میں جج لگائیں تاکہ وہ کام کر سکیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان بار کونسل 2 دن سےہڑتال پر ہے کہ جج سینیارٹی پر نہیں لگایا ،عمر دیکھنی چاہیے یا اس کی صلاحیت ؟سینیارٹی کیا ہوتی ہے ؟اصل میں قابلیت ہوتی ہے، بار کو اس پر غور کرنا چاہیے ۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہجج بننے کیلیے عمر کی حد کم کرنا چاہیے،40 برس کی عمر میں جج لگائیں تاکہ وہ کام کر سکیں، ہمارا حکومتی نظام دنیا کی تیزی سے آگے نہیں بڑھا ،فائل ورک میں کہتے ہیں پہلے خط لکھیں پھرکام ہوگا ۔

Facebook Comments