اتوار 19 مئی 2024

مناسکِ حج کی ادائیگی کا آغاز، عازمین آج منیٰ پہنچیں گے

مکہ مکرمہ(دھرتی نیوز)مناسکِ حج کی ادائیگی کے سلسلے میں عازمین آج قیام کے لیے خیموں کے شہر منیٰ پہنچیں گے۔

کل بروز پیر عازمین منیٰ سے حج کا سب سے اہم رکنِ وقوفِ عرفہ ادا کرنے کے لیے میدانِ عرفات روانہ ہوں گے۔

رواں سال عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث صرف 60 ہزار مقامی افراد اور وہاں مقیم غیر ملکی ہی حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

سکیورٹی اور کورونا ایس او پیز کی مانیٹرنگ کے لیے مسجدالحرام کے تمام دروازوں پر 70 سے زائد تھرمل کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

Facebook Comments