اتوار 19 مئی 2024

آزاد کشمیر الیکشن: مصدق ملک نے فواد چوہدری کا دعویٰ مسترد کر دیا

مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے ن لیگ سے متعلق دعوے کو غلط قرار دیدیا۔

فواد چوہدری نے جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ آزاد کشمیر میں صرف 14، 15 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے جب کہ پی ٹی آئی وہ واحد جماعت ہے جو تمام حلقوں میں الیکشن لڑ رہی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مصدق ملک نے فواد چوہدری کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ آزاد کشمیر کے 45 حلقوں میں سے 44 پر الیکشن لڑ رہی ہے۔

دوسری جانب مصدق ملک نے وزیراعظم عمران خان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا پاکستان اور نا ہی بیرون ملک کوئی کاروبار ہے لیکن وہ 300 کنال کے گھر میں رہتے ہیں، وہ کس طرح اتنے خرچے برادشت کر رہے ہیں۔

Facebook Comments