پیر 20 مئی 2024

جمائما خان اور مریم نواز میں تلخی، وفاقی وزیر فواد چوہدری کا رد عمل بھی آگیا

اسلام آباد(دھرتی نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وزیراعظم عمرا ن خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ اور مسلم لیگ(ن ) کی نائب صدر مریم نواز کے درمیان ہونے والی نوک جھوک پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کا دور دور تک علم اور کتاب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر جاری کئے گئے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بعض دوستوں نے کہا کہ آپ نے مریم نواز کے یہودی بیانئےپر بات نہیں کی، دیکھیں مریم بی بی نے زندگی میں کبھی کوئی کتاب نہیں پڑھی انھوں نے کبھی کوئی کام نہیں کیا ان کی کل سیاسی تربیت عابد شیر علی، عظمیٰ اور حنا کی ہے دور دور تک ان کا علم، عقل کتاب سے تعلق نہیں ہے۔

Facebook Comments