جمعہ 10 مئی 2024

شکست کے خوف سے جعلی راجکماری حواس کھو بیٹھی ہے،فردوس عاشق اعوان

لاہور (دھرتی نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خبطی جعلی راجکماری بغض عمران میں اندھی ہو چکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لٹو پٹو خاندان کی بہروپیہ آئیں بائیں شائیں کی بجائے آزاد کشمیر میں اپنی حکومتی کارکردگی بتائیں، جس نااہل راجکماری کا اپنا چچا ساتھ نہیں ،کشمیری کیوں ساتھ دیں گے؟ ۔


انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کشمیر میں ترقی و خوشحالی کی نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے،کشمیرکپتان کا ہوچکا ہے۔پورے ملک میں مافیا کو عبرتناک شکست ملی ,کشمیری بھی کرپٹ جماعتوں کے چہروں مہروں کو مسترد کردیں گے۔

 وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کشمیر میں ترقی و خوشحالی کی نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے۔کشمیرکپتان کا ہوچکا ہے۔پورے ملک میں مافیا کو عبرتناک شکست ملی ,کشمیری بھی کرپٹ جماعتوں کے چہروں مہروں کو مسترد کردیں گے۔25 جولائی کا دن پی ٹی آئی کی جیت اور کشمیریوں کی تقدیر بدلنے کا دن ہے۔

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 25 جولائی کا دن پی ٹی آئی کی جیت اور کشمیریوں کی تقدیر بدلنے کا دن ہے۔

Facebook Comments