اتوار 19 مئی 2024

سابق سفیر کی بیٹی کے قتل میں اہم پیش رفت، ملزم کا برطانیہ میں بھی کریمنل ریکارڈ موجود ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(دھرتی نیوز ) وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ دنوں قتل ہونے والی سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نور مقدم کوقتل کرنے والے ظاہر جعفر نامی کا برطانیہ میں بھی کرمینل ریکارڈ موجود ہے جس کی چھان بین کی جارہی ہے۔

دھرتی نیوز کی رپورٹ  کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ نور مقدم کے قتل کے بعد موقع سے خون آلود چاقو، آہنی کلپ، پستول، 100 سے زیادہ راونڈ اور شراب کی بوتل بھی برآمد ہوئی ہے، چاقو پر لگے خون اور مقتولہ کے خون کا سیمپل میچنگ کیلئے لیب بھجوا دیا گیا ہے جبکہ ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھی مقتولہ اور ملزم کے سیمپل بھجوادیے گئے ہیں۔

 ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کے گھر کے دوسیکیورٹی گارڈز کے بیانات بھی قلمبند کرلیے ہیں۔

خیال رہے کہ عید سے ایک روز قبل تھانہ کوہسار کے علاقے ایف سیون فور میں 28 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

Facebook Comments