پیر 20 مئی 2024

نواز شریف کو مودی کی ناراضی کا ڈر ، زرداری کو پیسے گننے سے فرصت ملتی تو کشمیر کی بات کرتا، وزیر اعظم کا تراڑ کھل جلسے میں خطاب

مظفر آباد (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر انتخابات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے ، یہ اپنی شادی پر بلانے کیلئے اس کی منتیں کرتے ہیں , آصف زرداری کو پیسے گننے سے فرصت ملتی تو وہ کشمیر کی بات کرتا۔

تراڑ کھل میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دونوں حکومتوں کے 10سال دیکھ لیں اور موازنہ ہمارے 3سال سے کر لیں ، ماضی میں کسی نے اقوام متحدہ میں کشمیر پر تقریر نہیں کی، یہ جب بھارت جاتا ہے تو حریت رہنماو¿ں سے ملاقات نہیں کرتا کیوں کہ نواز شریف کو مودی جی کی ناراضی کا خطرہ تھا ، اور آصف زرداری کو پیسے گننے سے فرصت ملتی تو کشمیر کا ذکر کرتا ، آج کل یہ پاک فوج کی تعریفیں کر رہے ہیں مگر بھارتی صحافی برکھا دت اپنی کتاب میں لکھتی ہیں کہ نیپال میں نواز شریف نے مودی سے خفیہ ملاقات کی اور خفیہ اس لئے کی کہ نواز شریف کہتاہے اسے اپنی فوج ڈر ہے ۔

 وزیر اعظم نے کہا کہ میں مقبوضہ کشمیر میں قید علی گیلانی ، یاسمین ملک کو سلام پیش کرتاہوں ، یاسین ملک وہ شخص ہیں جو 2005کے زلزلے کے بعد پاکستان آئے اور انہوں نے یہاں آزاد کشمیر کے خستہ حال عوام کو بحالی کیلئے پیسے تقسیم کئے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وہ دن آئے گا جب کشمیر کے لوگوں کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق اپنے استقبال کا حق ملے گا اور وہ پاکستان کے ساتھ ہوں گے ، اس کے بعد میں ایک اور ریفرنڈم کراو¿ں گا کہ کشمیر کے لوگ پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا اپنا آزاد ملک بنانا چاہتے ہیں ۔

 وزیر اعظم نے کہا کہ الیکشن 2013میں خیبرپختونخوا میں ہماری مخلوط حکومت بنی مگر 2018میں ہمیں دو تہائی اکثریت ملی، یہ کے پی کے لوگوں کا ہم پر اعتماد کا مظہر تھا کیوں کہ ہم نے وہاں سے بیروزگاری تیزی سے ختم کی ، آزاد کشمیر میں سیاحت سمیت بہت سی چیزیں موجود ہیں جس سے روزگار بڑھ سکتا ہے ۔ کامیاب پاکستان پروگرام میں ہر خاندان کے ایک فرد کو ٹیکنیکل ایجوکیشن اور صحت کارڈ ملے گا ، ہر خاندان کے پاس سالانہ 10لاکھ روپے علاج کرانے کیلئے موجود ہوں گے چاہے وہ نجی ہسپتال میں علاج کرائے یا سرکاری میں ، خاندان کے ایک خاندان کو بلامعاوضہ پانچ لاکھ روپے قرض دیا جائے گاجس سے وہ اپنا روزگار شروع کر سکے ، اس مقصد کیلئے پانچ سو ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

Facebook Comments