جمعرات 09 مئی 2024

آرمی چیف کا بلاول بھٹو سے رابطہ، بیٹے کے ولیمے میں شرکت کی دعوت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو اپنے بیٹے کے ولیمے کی تقریب میں شرکت کی دعوت دیدی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کرکے بیٹے کے ولیمے میں شرکت کی دعوت دی۔

یادرہے کہ چند روز قبل قومی سلامتی اجلاس میں شریک سیاسی رہنماؤں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران آرمی چیف نے بتایا تھا کہ انہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے کی منگنی کردی ہے جلد شادی بھی منعقد ہوگی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے 2 صاحبزادے ہیں۔ ان کے بڑے صاحبزادے سعد کی شادی سال 2018 میں ہوئی تھی۔ اس شادی میں بلاول کے وزیراعظم عمران خان، مختلف صحافیوں، سیاستدانوں نے بھی شرکت کی تھی۔

Facebook Comments