جمعرات 09 مئی 2024

پنجاب حکومت نے لاہور شہر کی ڈویلپمنٹ کیلئے نیا باب کھولنے کا فیصلہ

لاہور( دھرتی نیوز)پنجاب حکومت نے لاہور شہر کی ڈویلپمنٹ کیلئے نیا باب کھولنے کا فیصلہ کر لیا، وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے تین جاری میگا پراجیکٹس کے بعد شاہدرہ جدید ٹربو راؤنڈ اباؤٹ سمیت 10 ارب کی لاگت سے چار مزید منصوبوں کیلئے ابتدائی منظوری دےدی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے سامنے شاہدرہ جدید ٹربو راؤنڈ اباؤٹ سمیت چار میگا پراجیکٹس پیش کیےگئےتھے،ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نےچند روز قبل پریزنٹیشن دی تھی، وزیراعلی نےچارمنصوبوں پرکام کرنےجبکہ تین منصوبوں کومزیدبہترکرنےکی ہدایت کی تھی،چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان نےنیسپاک کی مشاورت سے منصوبوں کاابتدائی خاکہ تیار کیاتھا۔

 وزیراعلی پنجاب نےمنصوبوں کےپی سی ون تیارکرکےپی اینڈ ڈی سےباقاعدہ منظوری لینےکی ہدایت کردی ہے،پانچ ارب کی لاگت سےشاہدرہ میں ٹربو راؤنڈاباؤٹ اورآٹھ ریمپس تعمیر کیےجائیں گے،راؤنڈ اباؤٹ کی تعمیر سےتین لاکھ گاڑیوں کو فائدہ پہنچےگا۔ایک ارب80 کروڑ کی لاگت سےساڑھےچھ کلومیٹرطویل غازی روڈ تابھٹی چوک ڈیول کیرج وے کی تعمیر و بحالی ہوگی۔ ایک ارب چالیس کروڑ کی لاگت سےشہر کےآٹھ جنکشنز کو بہتر کیاجائےگا،جن میں بھٹی چوک،داتادربار،فیصل چوک،گلشن راوی ٹی جنکشن،نشترجنکشن، کاہنہ کاچھہ راؤنڈ اباؤٹ شامل ہیں،نوے کروڑ کی لاگت سےداتا نگربرج اور گرد ونواح کی بحالی کا منصوبہ شامل کیاگیا۔

Facebook Comments