ھفتہ 27 اپریل 2024

نواز شریف نے امن بحال کیا تھا، عمران خان نے دہشت گردی بحال کر دی: مریم

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ملک میں امن بحال کیا تھا اور عمران خان نے دہشت گردی بحال کر دی ہے۔

سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ملک میں بجلی بحال کی تھی لیکن عمران خان نے ملک میں لوڈ شیڈنگ بحال کر دی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ کشمیر میں کروڑوں روپے خرچ کر کے الٹے پاؤں واپس بھاگا، پوری دنیا نے دیکھ لیا تم نے امپائر کو ساتھ ملا کر کھیلنے کی کوشش کی، یہ بار بار آؤٹ ہونے کے بعد بھی امپائر کی طرف دیکھتا ہے۔

 وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے مریم نواز نے کہا کہ اب تو اس کی ذہنی حالت پر ترس آتا ہے، وزیراعظم ہاؤس کے ڈاکٹر کو کہتی ہوں کہ عمران خان کو ایسی دوائی دے کہ وہ نواز شریف کو بھول جائے۔

Facebook Comments