جمعہ 26 اپریل 2024

نواز شریف پاکستان کو گالیاں دینے والوں کیساتھ بیٹھ گئے،معید یوسف

سابق وزیراعظم نواز شریف کی افغان قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ محب کے ساتھ بیٹھک تنقید کی زد میں ہے،حکومتی اراکین نے اس ملاقات کو پاکستان مخالف سازش قرار دے دیا ہے، اس ملاقات کے حوالے سے مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا ردعمل بھی سامنے آگیا، ان کا کہنا ہے کہ جو ہمارے خلاف غلط زبان استعمال کررہے ہیں نواز شریف ان کے ساتھ بیٹھ گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کے دوران مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے واضح کیا کہ کہ افغان مشیر حمد اللہ محب کا ایجنڈا پاکستانیوں میں دراڑ پیدا کرنا ہے،حمد اللہ محب پاکستان میں انتشار پھیلانا چاہ رہا ہے،نواز شریف کی افغان مشیر قومی سلامتی سے ملاقات پاکستان کے مفاد کیلئے نقصان دہ ہے÷

مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے مزید کہا کہ جو پاکستان کے خلاف غلط زبان استعمال کررہا ہے اس سے نواز شریف کو ملاقات کی ضرورت کیوں پیش آئی، اس کے پیچھے چھپی وجہ نہیں معلوم ،پاکستان کو قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے۔

دور روز لندن میں نواز شریف سے افغان سلامتی امور کے مشیر حمد اللہ محب اور وزیر مملکت برائے امن سید سعادت نادری نے ملاقات کی،جس پر حکومتی اراکین کی جانب سے تنقید کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا،

معاون خصوصی شہباز گل نے دعویٰ کیا تھا کہ نواز شریف کو مودی کا خصوصی پیغام پہنچ گیا،افغان قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ محب نواز شریف کے لیے مودی کا خاص پیغام لائے، پاکستان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے سے نواز شریف کی ملاقات تازہ ڈویلپمنٹ ہے،کیا اس سے واضح نہیں ہو جاتا نواز شریف کا ایجنڈا کیا ہے؟ آزاد کشمیر کے انتخابات کو منتازع بنانے کیلئے ملاقات ہوئی،پاک فوج کے خلاف زہر اگلنے اور مودی سے جھپیاں ڈالنے والے کو کشمیریوں کے جذبات سے نہیں کھیلنے دیں گے۔

حمکران جماعت تحریک انصاف کی جانب سے شدید اعتراضات پر نواز شریف کی صاحبزادی اور لیگی نائب صدر مریم نواز نے بھی کرارا جواب دیا، مریم نواز نے ٹوئٹر پرلکھا کہ اپنے پڑوسیوں کے ساتھ پر امن تعلقات نواز شریف کے نظریہ کی اساس ہے جس کے لیے انھوں نے انتھک محنت کی ہے،سفارت کاری کا بنیادی روح ہی سب سے بات چیت کرنا، دوسروں کا نقطہ نظرسننا اور اپنا پیغام پہنچانا ہے۔

Facebook Comments