پیر 20 مئی 2024

لاہور: متعدد افراد کا قاتل اور انٹرپول کو مطلوب ملزم گرفتار

لاہور(دھرتی نیوز)سی آئی اے پولیس نے بدنام زمانہ کرائے کے مبینہ قاتل فاروق ڈار کو گرفتار کر لیا۔

 پولیس ذرائع کے مطابق ملزم فاروق ڈار کو سی آئی اے ماڈل ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا جب کہ ملزم انٹرپول کو بھی مطلوب ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے مریدکے،گوجرانوالہ ،گجرات اور ڈسکہ میں متعدد افراد کو قتل کیا جب کہ کراچی، سکھر اور ساہیوال میں بھی کئی افراد کو پیسے لے کر قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم فاروق ڈار سکھر میں بہت عرصہ چھپا رہا، ملزم سری لنکن پولیس اور انٹرپول کو بھی مطلوب ہے کیونکہ اس نے سری لنکا میں انسپکٹر زاہد پہلوان کے سب سے بڑے دشمن کو قتل کیا تھا۔

Facebook Comments