جمعہ 10 مئی 2024

فواد چودھری جیسے لوگ سلیکٹڈ حکومت کے لیے کرائے پر کام کررہے ہیں، مرتضیٰ وہاب

کراچی(دھرتی نیوز)حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دور کے خاتمے کا خواب وہ دیکھ رہے ہیں جن کا دور ابھی بھی نہیں ہے

 دھرتی نیوز کی رپورٹ  کے مطابق انہوں نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری جیسے لوگ سلیکٹڈ حکومت کے لیے کرائے پر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کل کسی اور جماعت کے ہمنوا ہوں گے۔ انہوں ںے کہا کہ ہرانتخابات میں پیپلزپارٹی پہلے سے زیادہ نشستیں حاصل کررہی ہے۔

حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو اس ملک کا روشن مستقبل ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ سمیت پورے ملک کے عوام کی امنگوں کی امین بھی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پاکستان کے عوام سلیکٹڈ حکومت سے تنگ آ چکے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ
وہ دن دور نہیں جب نا اہل حکمران بوریا بسترلپیٹ رہے ہوں گے۔

Facebook Comments