پیر 20 مئی 2024

سعودی عرب کے وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد ( دھرتی نیوز ) سعودی عرب کے وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ، نور خان ایئر بیس پر وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ سمحمود اشرفی نے ان کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ کی آمد کے موقع پر وزارت خارجہ کے حکام ، سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی بھی ائیرپورٹ پر موجود تھے ، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور پرنس فیصد بن فرحان کے درمیان غیر رسمی ملاقات بھی ہوئی ۔

اپنے دورے کے دوران پرنس فیصل بن فرحان کی وزیر اعظم ، وزیر خارجہ ، صدر مملکت اور آرمی چیف سے ملاقاتیں متوقع ہیں ۔

 ادھر ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جو مئی 2021 میں وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے پس منظر میں خاص اہمیت رکھتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کایہ دورہ اعلیٰ سطح کے تبادلے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دےگا۔

Facebook Comments