بدہ 08 مئی 2024

آزاد کشمیر کی انتخابی مہم میں بہت پرجوش جلسے کئے مگر ۔۔۔ شاہد خاقان عباسی نے دل کھول دیا

مظفر آباد (دھرتی نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقا عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں بہت پر جوش اور بڑے جلسے کئے مگر انتخابی نتائج ہماری انتخابی مہم کی عکاسی نہیں کرتے ، ہم انہیں مسترد کر تے ہیں ۔

راجہ فاروق حیدر کی رہائش گاہ پر ن لیگی رہنماو¿ں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آزاد کشمیر کی انتخابی مہم میں مسلم لیگ ن کے قائدین اور ووٹر جس قدر پرجوش تھے اس کی نظیر نہیں ملتی ، مگر الیکشن کے عمل میں عوامی رائے کی حیثیت نہیں ،حقیقت میں 25جولائی کو آزاد کشمیر میں جمہوریت ہاری ہے ، جو معاملات 2018 میں ہوئے وہی 2021میں سامنے آئے ہمارے امیدواروں اور کارکنوں کو بلا کر کہا جاتا ہے کہ وفاداریاں بدل لو ۔

 شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کس طرح کہیں آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہے ، معاملہ الیکشن کے دن نہیں شروع ہو ا، کچھ لوگ پیسے کے بل بوتے پر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں ، دھاندلی الیکشن سے پہلے ہوئی ، غیر نمائندہ حکومت کس طرح کشمیر کاز آگے بڑھائے گی ۔

Facebook Comments