جمعرات 09 مئی 2024

فواد چودھری کے چھوٹے بھائی فیصل چودھری اہم عہدے سے مستعفی ہو گئے

لاہور ( دھرتی نیوز ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بھائی فیصل چودھری ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ۔

دھرتی نیوز کی رپورٹ  کے مطابق فیصل چودھری سپریم کورٹ میں پنجاب حکومت کی جانب سے مقدمات میں پیش ہوتے تھے ،فیصل چودھری وفاقی وزیر فواد چودھری کے چھوٹے بھائی ہیں ، فیصل چودھری نے کہا کہ نجی پریکٹس کرنا چاہتا ہوں اس لئے عہدہ چھوڑ ا۔

واضح رہے کہ چوہدری فیصل حسین فرید سنگین غداری کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے وکیل رہ چکے ہیں۔

Facebook Comments