بدہ 08 مئی 2024

مسلمانوں کیلئے بڑی خوشخبری ،سعودی عرب نے بیت اللہ کو عمرہ زیارت کیلئے کب سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ؟ جانئے

ریاض (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے خوشخبری آ گئی ہے کیونکہ سعودی حکومت نے بیت اللہ کو عمرہ زیارت کیلئے کھولنے کا اعلا ن کر دیاہے ۔

 دھرتی نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ کے ہوٹلوں میں ایس او پیز کے ساتھ اڑھائی لاکھ سے زائد کمر ے مختص کر دیئے گئے ہیں ، سعودی حکومت نے آئندہ ماہ یکم محرمسے عمرہ سیزن کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے ، حج و عمرہ کمیشن کا کہناتھا کہ عازمین عمرہ کیلئے مکہ مکرمہ میں 2 لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد کمرے بک کر لیے گئے ہیں ۔ عمرہ کے دوران سماجی فاصلے ، ماسک کی پابندی سمیت ضروری ضوابط پر عمل درآمد کروایا جائے گا ، ہوٹلز کے دس فیصد کمرے کورونا مشتبہ مریضوں کیلئے مختص کر دیئے گئے ہیں ،ایک کمرے میں دو سے زائد افراد کو نہیں رکھا جائے گا ۔ معتمرین کیلئے مدینہ منورہ کے ہوٹلز میں 70 ہزار سے زیادہ کمرے مختص کیئے گئے ہیں ،تمام ہوٹلز اور ٹاورز میں چوبیس گھنٹے سینٹائزرڈ اور صفائی ضوابط کی مکمل پابندی ہو گی ۔

Facebook Comments