پیر 20 مئی 2024

کورونا ویکسین نہ لگوانے پر سم بند کرنے کی تجویز کام کرگئی

سندھ حکومت کی کورونا ویکسین نہ لگوانے پر سم بند کرنے کی تجویز کام کرگئی ،شہریوں کی بڑی تعداد ویکسین لگوانے صبح سویرے ہی ایکسپو سینٹر پہنچ گئی۔

اس موقع پر خواتین اور مردوں کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آئیں۔

 دوسری جانب سول اسپتال میں کورونا ایس او پی کی دھجیاں اُڑا دی گئیں ،انتظامیہ کی جانب سے سماجی فاصلے کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ویکسی نیشن کیلئے آنے والوں کا رش لگا ہوا ہے اور کورونا ایس اوپیز بری طرح نظر انداز ہورہی ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1لاکھ 88 ہزار سے زائد لوگوں نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سِم بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Facebook Comments