جمعرات 09 مئی 2024

لاک ڈاؤن میں کونسا کاروبار کھلے رہے گا؟ وزیراعلیٰ سندھ نے بتادیا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا ہے کہ صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن نہیں ہوگا، صرف مخصوص شعبوں کو بند کیا جائے گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ ہم نے کچھ چیزوں کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، 9 دن سب نےمدد کی تو پھرصوبہ کھولنےکی طرف جائیں گے، لوگ کہتے ہیں کہ کیا 9 دن بعد یہ وبا ختم ہوجائے گی، نہیں، یہ وبا ختم نہیں ہوگی مگر ہمارے اسپتال چوک نہیں ہوں گے، ٹاسک فورس نےمشکل مگر سودمند فیصلےکیے۔

 انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کل سے 8 اگست تک ہوگا اور 9 اگست سے مختلف شعبے کھولنے کی طرف جائیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ صحت سے متعلق شعبے کھلے رہیں گے، کریانہ، بیکری اور سبزی گوشت کی دکانیں شام چھ بجے تک کھلیں گی تاہم ریٹیل کے تمام کاروبار بند رہیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ریسٹورنٹ سے صرف ڈیلیوری کی اجازت ہوگی، بینک، ایکسپورٹ کے شعبے، بندرگاہ، پیٹرول پمپس اور اسٹاک ایکسچینج کھلا رہے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ ہوٹل میں صرف ڈیلیوری کی اجازت ہوگی، ٹیک اووے بھی نہیں ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے کل سے ہونے والے تمام امتحانات ایک ہفتے کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ امتحانات کو بھی آگے بڑھانے کیلئے کہا ہے، اگلے ہفتے امتحانات نہیں ہوں گے۔

مرادعلی شاہ کا مزید کہنا تھاکہ این سی او سی کے سربراہ اسد عمر اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کو فیصلوں سے آگاہ کیا ہے، انہوں نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے ضروری ہے کہ وائرس کا پھیلاؤ روکا جائے، ضروری ہےکہ اسپتالوں کی سہولت بڑھائی جائے جو ہم کررہے ہیں، اس لاک ڈاؤن میں یہ ضروری بنائیں گے کہ کسی کی ویکسینیشن متاثرنہ ہو۔

خیال رہے کہ حکومت سندھ نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث کل سے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

Facebook Comments