پیر 20 مئی 2024

بھارت کے پی ایل کھیلنے سے روکنے کیلئے دھمکی دے رہا ہے:جنوبی افریقی کرکٹر،غیرملکی کھلاڑی دستبردار

بھارت کشمیر پریمیئر لیگ پر جل کر راکھ ہوگیا،بھارت نے غیرملکی کھلاڑیوں کو دھمکیاں دیکر کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت سے روک دیا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ کی دھمکی کے باعث ٹورنامنٹ میں شریک تمام غیر ملکی کرکٹرز دستبردار ہوگئے ہیں،انڈین کرکٹ بورڈ نے غیرملکی کھلاڑیوں کو دھمکی دی کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں حصہ لیا تو بھارت کے دروازے بند کردیں گے، دیگر بورڈز کو اس حوالے سے خط لکھ دیے۔

ترجمان کشمیر پریمیئر لیگ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام نے انگلش اور افریقن کرکٹ بورڈز حکام سے رابطے کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو ہر صورت روکا جائے، ورنہ ان کے لئے بھارت کے دروازے بند کئے جائیں،دونوں بورڈز نے تاحکم ثانی اپنے کھلاڑیوں کو کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت سے روک دیا۔

ترجمان کے پی ایل کا کہنا ہے کہ دونوں بورڈز کے فیصلے کے بعد کے پی ایل نے دیگر غیر ملکی کرکٹرز سے خود معذرت کی،جس کے بعد اب کشمیر پریمیئر لیگ میں مقامی کرکٹرز شامل کئے جائیں گے، کے پی ایل سے چھ غیر ملکی کرکٹرز دستبردار ہوئے ہیں ان میں ہرشل گبز، میٹ پرائر، ٹینو بیسٹ اور مونٹی پینسر شامل ہیں،

سابق کھلاڑی اور جنوبی افریقی ٹیم کے کوچ ہرشل گبز نے ٹوئٹر بیان میں بتایا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ مجھے بھی دھمکی دے رہا ہے،بی سی سی آئی غیرضروری طور پر پاکستان کے ساتھ اپنا سیاسی ایجنڈا بیچ میں لارہاہے اور مجھےکے پی ایل ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بی سی سی آئی کی جانب سے مجھے بھی دھمکی دی جارہی ہے کہ بھارت میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائےگی،ہرشل گبز نےجنوبی افریقہ کیلئے90ٹیسٹ،248ون ڈے،23ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے،آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں 6 اگست سے کے پی ایل کا آغاز ہوگا،

Facebook Comments