اتوار 19 مئی 2024

شہباز شریف اور حمزہ کی عدم پیشی ، عدالت نے پیش ہونے کیلئے آدھے گھنٹے کی مہلت دے دی

لاہور (دھرتی نیوز) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبا ز کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی مگر شہباز شریف اور حمزہ عدالت پیش نہ ہوئے جس پرعدالت نے دونوں کو پیش ہونے کیلئے آدھے گھنٹے کی مہلت دے دی۔

سیشن کورٹ میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی مگر دونوں ہی عدالت پیش نہ ہو سکے ، عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیش ہونے کیلئے آدھے گھنٹے کی مہلت دے دی ، عدالت نے سماعت کیلئے صبح دس بجے کا وقت مقرر کر دیا۔

Facebook Comments