پیر 20 مئی 2024

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت میں 16 اگست تک توسیع

سیشن کورٹ لاہور نے شوگرمل کیس میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہبازشریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبا ز کی عبوری ضمانت میں 16 اگست تک توسیع کردی۔

کیس کی سماعت پر شہباز شری اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو آدھے گھنٹے میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان پیش نہیں ہوئے تو درخواست ضمانت خارج کردی جائے گی۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالتی مہلت پر آدھے گھنٹے میں عدالت پیش ہوئے۔

عدالتی کارروائی شروع ہوتے ہی شہباز شریف کی وکیل نے قومی اسمبلی کے سیشن کے باعث شہباز شریف کی پیشی کی تاریخ 14 اگست کے بعد دینے کی استدعا کی گئی۔

جج سیشن کورٹ لاہور حامد حسین نے شہباز شریف کے وکیل سے استفسار کیا قومی اسمبلی کا سیشن کب تک چلنا ہے؟ اس پر وکیل نے جواب دیا کہ قومی اسمبلی کا سیشن 13 اگست تک جاری رہے گا۔

شہباز شریف کے وکیل نے کہا عدالت 16 اگست کا وقت دے کیونکہ دوسرے کیسسز بھی اس تاریخ پر ہیں۔ ایف آئی اے کے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے شوکاز دینے کا مجاز نہیں پھر بھی ہم نے جواب دے رہے ہیں۔

Facebook Comments