بدہ 08 مئی 2024

مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر اسرائیل سے دوستانہ تعلقات قائم نہیں کریں گے ، سعودی عرب کا دو ٹوک اعلان

ریاض (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب نے مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر اسرائیل سے دوستانہ تعلقات قائم نہ کرنے کا اعلان کر دیا ، کہا کہ اس وقت اسرائیل کے ساتھ معاہدہ ابراہیم میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں، سعودی عرب کی پوزیشن واضح ہے اور فلسطینی ریاست کا قیام مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے حصول کا بہترین راستہ ہے۔

العربیہ کے مطابق سعومسئلہ فلسطیندی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایسپین سیکیورٹی فورم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی اسرائیل تنازع کو پائیدار ، طویل مدتی طریقے سے حل کیے بغیر خطے میں حقیقی پائیدار سلامتی ممکن نہیں۔ فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے راستہ نکالنا ہوگا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران خطے کی سلامتی میں شامل ہوتا ہے تو ریاض ایران کا خیرمقدم کرتا ہے۔ اگرایران خطے کے ممالک کےساتھ نارمل انداز میں برتاؤ کرتا ہے، ملیشیاؤں کو سپورٹ نہیں کرتا ، مسلح گروہوں کو ہتھیار نہیں بھیجتا اور ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہونے والے جوہری پروگرام کو ترک کرتا ہے توہم اس کا خیر مقدم کریں گے۔

Facebook Comments