پیر 20 مئی 2024

شہباز شریف کا نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا

لاہور(دھرتی نیوز) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق نوازشریف کے لندن میں قیام کا فیصلہ ہوگا ، ڈاکٹرزجب اجازت دیں گے تب نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے۔ویزے میں توسیع سے متعلق قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپیل دائر کر دی گئی ہے، اپیل پر فیصلہ ہونے تک نوازشریف قانونی طور پر لندن میں قیام کر سکتے ہیں۔

 دھرتی نیوز کی رپورٹ  کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو لندن بھجوانے اور ان کا علاج پاکستان میں نہ ہونے کا فیصلہ عمران نیازی حکومت کا تھا اب سیاسی نفرت پرمبنی حکومتی بیانات ملکی وقارکے منافی ہیں۔سیاسی فائدے کیلئے حقائق کے برعکس بیانات افسوسناک ہیں۔

 شہباز شریف نے مزید کہا کہ سیاسی پگڑیاں اچھالنے وا لے پا کستان کی پگڑی نہ اچھالیں تومہربانی ہوگی۔

Facebook Comments