پیر 20 مئی 2024

نواز شریف کے ویزا ایشو پر حکومتی اراکین کی چھلانگیں اس بات کی علامت ہے کہ۔۔ مریم نواز بھی مید ان میں آگئیں

لاہور(دھرتی نیوز) مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ویزا اشو پر اوپر سے لے کر نیچے تک حکومتی عہدے داروں کی چھلانگیں اس بات کی علامت ہے کہ نواز شریف کس بری طرح ان کے اعصاب پر سوار ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف سے ذہنی شکست کھا چکی اس جعلی حکومت کو معلوم ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے نواز شریف نا صرف پاکستان کا حال بلکہ انشائاللہ مستقبل بھی ہے۔


ایک اور پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صورت میں ان کو دیوار پر اپنی شکست صاف لکھی نظر آ رہی ہے جس کو باقی شاید بعد میں پڑھیں گے یہ آج ہی پڑھ رہے ہیں۔ کسی کا قد کاٹھ کم کرنے کی کوشش سے بونے قد آور نہیں ہو سکتے۔

Facebook Comments