جمعرات 09 مئی 2024

ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے پر نواز شریف کے پاس واحد حل کیا ہے ، فردوس عاشق نے بتادیا

لاہور (دھرتی نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف پر برطانیہ کی زمین تنگ ہو چکی ، ان کے پاس واحد راستہ صرف پاکستان آ کر عدالتوں کا سامنا کرنا ہے ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ لوگ پاکستان کی عدالتوں میں جھوٹے ثابت ہوئے ، اب لندن میں بھی ہو رہے ہیں ، یہ لوگ سرٹیفائیڈ جھوٹے ہیں ،پاکستانی عدالتوں نے انہیں اشتہاری اور مفرور قرار دےد یا ہے ۔ اس وقت مسلم لیگ ن میں افراتفری ہے ۔

فردوس عاشق اعوان نے لاہور سے اغواءہونے والی بچیوں سے متعلق کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس معاملے کا بھرپور انداز میں پیچھا کیا اور پنجاب پولیس نے بچیوں کو بحفاظت بازیاب کرا کر ملزمان کو عدالت میںپیش کیا۔ اپنے عہدے کی تبدیلی پربات کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ عمران خان صاحب کے اختیارات ہیں کہ وہ کس کھلاڑی کو کہاں پر کھلاتے ہیں ، مجھے جو ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی میں انہیں سر انجام دوں گی ۔

Facebook Comments