بدہ 08 مئی 2024

شاہد خاقان، شہباز شریف کے خلاف سوچ سمجھ کر بات کریں، دو بیانیوں کی جنگ میں لیگی رہنما آمنے سامنے آ گئے

اسلام آباد (دھرتی نیوز) : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر کا کہنا ہے کہ ماضی کو اب دفن کر دینا چاہئیے اور آگے کا راستہ تلاش کرنا چائیے۔میں کہتا ہوں کہ 100 فیصد 2020 میں الیکشن ہو جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی شہباز شریف کے خلاف سوچ سمجھ کر بات کریں۔ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ میں نے شاہد خاقان عباسی سے کہا کہ آپ ٹی وی پر نہ جایا کریں۔

وہ ٹاک شوز میں ادھر ادھر کی باتیں کرتے ہیں۔وزیراعظم رہنے کا یہ مطلب نہیں کہ انہیں ہر طرح کی بات کرنے کا لائسنس مل گیا ہے۔جو بات چاہیں کر دیں۔قومی مصالحت کی بات پہلے خود کرتے تھے تو ٹھیک شہباز شریف کے کرنے سے کیسے غلط ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے تو پاکستان کو دلدل سے نکالنے کی بات کی ہے۔

میں کہتا ہوں کہ 100 فیصد 202 میں الیکشن ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن میں بیانیے کی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔مسلم لیگ ن میں مفاہمی اور مزاحمتی بیانیے رکھنے والے گروپس نے ایک دوسرے پر الزامات کی بارش کر رہے ہیں۔ مزاحمتی گروپ کا کہنا ہے کہ مفاہمتی گروپ کی پالیسیوں کی وجہ سے پارٹی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ کشمیر ، سیالکوٹ انتخابات میں مفاہمتی گروپ منظر سے غائب ہو گیا۔

مزاحمتی گروپ کے مطابق اگر عہدے اتنے ہی پیارے ہیں تو پھر کاکردگی بھی دکھائیں۔ جس کے جواب میں مفاہمتی گروپ کا کہنا ہے کہ اختیار نہیں دیں گےم ٹانگیں کھینچیں گے تو کارکردگی کیسی ؟پارٹی صدر کی بجائے کشمیر مہم کا انچارج جب کسی اور کو بنایا جائے گا تو یہی ہو گا۔ ناکامیوں کا ملبہ ہم پر نہ ڈالیں، ذمہ داری لی تھی تو ناکامی بھی تسلیم کریں۔

ذرائع مسلم لیگ ن کے مطابق مفاہمتی اور مزاحمتی گروپس میں اختلافات ختم کروانے کے لیے مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما بھی متحرک ہو گئے ہیں۔ سینئیر لیگی رہنماؤں نے پارٹی بیانیے پر قیادت کو واضح پالیسی دینے کی اپیل بھی کر دی ہے۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن میں دو بیانیے اور ان بیانیوں کی بنیاد پر دو گروپس موجود ہونے کی خبریں کافی عرصہ سے گردش کر رہی ہیں۔

Facebook Comments