اتوار 19 مئی 2024

صحافی عامر میر اور عمران شفقت کی گرفتاری ، شہباز شریف بھی میدان میں آگئے

لاہور(دھرتی نیوز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نےسینئر صحافی عامر میر اور ولاگر عمران شفقت کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کی گرفتاری انتہائی افسوسناک رویہ ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ ایسے واقعات ملک کے لئے باعث رسوائی ہیں،صحافی برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔واضح رہے کہ عامر میر اور سید عمران شفقت کو گرفتاری کے بعد رہا کردیا گیا ہے،فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نےجاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ دونوں صحافیوں کو پہلے سے درج مقدمات کی بنا پر گرفتار کیا گیا تھا،دونوں کے خلاف اعلی ججز، پاک فوج اور خواتین سےمتعلق تضحیک آمیز رویے پر مقدمات درج ہوئے تھے۔

 دونوں نے اپنے چینلز سے ایسے پیغامات اور پروگرام نشر کیےجس سے قومی سلامتی کے اداروں اعلی عدلیہ کے بنیاد کو کمزور کرکے عوام کے ان اداروں پر اعتماد کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی۔دونوں ملزمان کو ضمانت پر چھوڑ دیا گیا ہےتاہم ابھی تفتیش کاعمل جاری ہے،ملزمان کےخلاف مزید ثبوت اکھٹے کرکے چالان عدالت میں جمع کروایا جائے گا۔

 

Facebook Comments