بدہ 08 مئی 2024

سعودی عرب میں تیسرا ولی عہد اونٹ میلہ آج سے شروع ہو رہا ہے ، انعامات کی رقم جان کر آپ دنگ رہ جائیں

طائف ( دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک ) سعودی عرب میں تیسرا ولی عہد اونٹ میلہ آج سے طائف میں شروع ہو رہا ہے جس کے انعامات کی رقم 53 ملین سعودی ریال ہے ۔

اس میلے میں انعامات کیلئے مختص کی گئی رقم کھیلوں کی دوڑ میں سب سے زیادہ انعامات شمار ہوتے ہیں ، اس دوڑ میں مقامی ، عرب اور دنیا بھر سے انٹ مالکان دو ابتدائی اور آخری مراحل میں مقابلہ کریں گے ۔

مجموعی طور پر مقابلے کے 532چکر مختص کئے گئے ہیں ، میلے میں ایک ملین ریال کے انعامات دیے جائیں گے ، سب سے زیادہ سکور کرنے والے اونٹ مالک کو ولی عہد کی جانب سے تلوار اور ایک ملین ریال انعام دیا جائے گا۔

 سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ابتدائی مرحلہ 320 رنز سے شروع ہو گا جو گیارہ دن تک جاری رہے گا ، اس کے بعد میراتھن رنز آٹھ رنز پر مشتمل ہے ،گزشتہ دو میلوں کی پہلی اور آخری تقاریب میں ولی عہد خود شریک ہوئے اور اونٹ مالکان مین انعامات تقسیم کئے تھے ۔

Facebook Comments