پیر 20 مئی 2024

این سی او سی کی تشکیل کے 500 دن مکمل

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ملکی سطح پر بنائی گئی خصوصی ٹیم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے 500 دن مکمل ہو گئے۔

وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ این سی او سی نے کورونا کا مقابلہ کرنے پر دستاویزی فلم بنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دستاویزی فلم میں قوم کی جانب سے کورونا کا مقابلہ کرنے سے متعلق تمام پہلو اجاگر کیے گئے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ این سی او سی نے کورونا سے متعلق قوم میں آگاہی پیدا کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس میں ایک بار پھر تیزی آ گئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 68 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی تعداد 23 ہزار 865 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 455 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 67 ہزار 580 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 55 ہزار 2 ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.09 فیصد رہی۔

Facebook Comments