پیر 20 مئی 2024

شہباز شریف کی گرفتاری کا امکان ، مسلم لیگ ن نے حکومت کو بڑی دھمکی دے دی

لاہور(دھرتی نیوز) رہنما مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہےکہ یہ حکومت سرکاری اداروں کو سیاسی ونگ کے طور پر استعمال کر رہی ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ کے تحت شہباز شریف کو دو بار بے بنیاد جیل ڈالا گیا،شہباز شریف کو تیسری بار عمران خان کے انتقام کا نشانہ نہیں بننے دیں گے، ایسا کیاگیا تو سڑکوں پر بھی آئیں گے اور دھرنے بھی دیں گے۔

ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ ن کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف جو کیسز بنائے گئے ہیں وہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے نتیجے میں آپ نے تین سال تحقیقات کیں ،آپ نے صاف پانی میں بلایا اکتوبر 2018ء میں اور گرفتار کیا آشیانہ میں جس میں ایک روپیہ بھی سرکاری خزانے سے نہیں گیا تھا ،ایک انچ زمین نہیں گئی تھی ،اور اس کیس کا کیا بنا؟ سب کے سامنے ہے کوئی ثبوت اور کوئی شواہد نہیں ہیں،دو مہینے بعد ہی گرفتاری ڈالی رمضان شوگر مل گندا نالا کیس میں، وہ بھی چلتا رہا ،اس مین بھی ایک دھیلے کی کرپشن تو بہت دور کی بات ہے اختیارات میں کوئی تجاوزبھی ثابت نہیں ہو سکا ۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری اداروں کو سیاسی ونگ کے طور پر استعمال کر رہی ہے، جس طرح نذیر چوہان کے معاملے پر سرکاری اداروں کو استعمال کر کے شہزاد اکبر کی معاونت کی گئی، کیا شہزاد اکبر کوئی دیو ہیں؟۔

Facebook Comments