پیر 20 مئی 2024

فواد چوہدری نے بلاول بھٹو زرداری سے ایسا سوال پوچھ لیا کہ ہر کوئی سوچ میں پڑ جائے

اسلام آباد(دھرتی نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب پاکستان میں دہشت گردی کو سپانسر کرنے کی مذمت کی بات آئے تو مودی حکومت کا نام لیتے ہوئے آپ کیوں شرماتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات نے چیئرمین پیپلز پارٹی کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے سپانسرز کے بارے میں آپ کیا کہیں گے ؟ فواد چوہدری نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ جب پاکستان میں دہشت گردی کو سپانسر کرنے کی مذمت کی بات آئے تو مودی حکومت کا نام لیتے ہوئے آپ کیوں شرماتے ہیں؟۔

 یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت کرتا ہوں، حکومت کو دہشت گردوں کو خوش کرنا بند کرنا ہوگا اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنا ہوگا ۔

اپنے ایک دوسرے ٹویٹ میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ 2018 ءمیں جو پاکستان ہمیں ملا اگر چین، سعودیہ اور متحدہ عرب امارات مدد نہ کرتے تو پاکستان دیوالیہ ہو جاتا، وزیراعظم نواز زرداری دور کو جو تاریکی کا عشرہ( Decade of Darkness) کہتے ہیں بالکل ٹھیک کہتے ہیں، آج شکر اللہ کا ہماری گروتھ 0.5 سے 4 فیصد پر ہے، 1100 ارب روپیہ دیہی معیشت میں شامل ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پانچ کمپنیاں الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنانے کی دوڑ میں شامل ہیں اور یہ پانچوں کمپنیاں الیکشن کمیشن کی شرائط کو پورا کرتی ہیں، الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی استعمال کیلئے 36 شرائط رکھی تھی اور یہ پانچوں کمپنیاں ان شرائط کو پورا کر رہی ہیں۔

Facebook Comments