اتوار 19 مئی 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ میں کورونا سے متاثرہ وکیل پیش، عدالت میں کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد(دھرتی نیوز ) ہائی کورٹ کے کورٹ روم میں کورونا وائرس کے شکار وکیل کے پیش ہونے پر عدالت میں کھلبلی مچ گئی۔

 دھرتی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایڈووکیٹ زبیر جرال نامی کورونا سے متاثرہ وکیل جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت میں پیش ہوا۔

متاثرہ وکیل نے عدالت میں بتا یا کہ مجھے کورونا ہے لیکن اس کے باوجود میں پیش ہوا ہوں،جس پر جسٹس میاں گل حسن نے استفسار کیا کہ آپ کیوں پیش ہوئے جب آپ کورونا کا شکار تھے؟،آپ کو عدالت نہیں آنا چاہیے تھا۔

بعدازاں عدالت نے کورونا کا معلوم ہونے پر وکیل کوکمرہ عدالت سے باہر بھیج دیاا ور وکیل کی زیر استعمال کرسی بھی باہر نکلوادی۔

 کورٹ انتظامیہ کے مطابق جسٹس میاں گل حسن کی عدالت میں انسداد کورونا سپرے کیا جائے گا۔

Facebook Comments