جمعرات 09 مئی 2024

پنجاب حکومت نے ارشد ندیم، طلحہ طالب اور شہروز کاشف کے لئے انعامات کا اعلان کردیا

لاہور(دھرتی نیوز) سپورٹس بورڈ پنجاب نے ٹوکیو اولمپکس کے ہیرو ارشد ندیم، طلحہ طالب اور کوہ پیما شہروز کاشف کو دس ، دس لاکھ روپے انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تینوں کھلاڑیوں کو جلد وزیراعلی ہاؤس میں مدعو کیا جائے گا۔سپورٹس بورڈ پنجاب نے تینوں نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے دس دس لاکھ روپے انعام دینے کی سمری تیار کرکے وزیر اعلیٰ ہاؤس بجھوا دی ہے ۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار خود اتھلیٹ ارشد ندیم، ویٹ لفٹر طلحہ طالب اور کے ٹو سر کرنے والے شہروز کاشف کو اپنے ہاتھ سے یہ انعام دیں گے۔ ٹوکیو اولمپکس میں ارشد ندیم نے جیولین تھرو ایونٹ میں پانچویں پوزیشن پائی، ویٹ لفٹر طلحہ طالب بھی پانچویں نمبر پر رہے ہیں۔

Facebook Comments