پیر 20 مئی 2024

کورونا کے وار، لگاتار: اسلام آباد کے 2 تعلیمی اداروں میں مثبت کیسز رپورٹ

اسلام آباد(دھرتی نیوز)عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے مزید مثبت کیسز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دو تعلیمی اداروں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

 دھرتی نیوز کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز اسلام آباد کے ماڈل کالج فار گرلز مارگلہ ایف 7 میں رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد 7 ہے۔

اسی ضمن میں ہم نیوز نے بتایا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ماڈل اسکول ایف 6/4 میں بھی 8 مثبت کورونا کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد ضعیم ضیا نے درج بالا دونوں تعلیمی اداروں کو فوری طور پر سیل کرنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد نے اس حوالے سے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ افراد سے رابطے میں رہنے والے افراد فوری طور پر 14 روز کے لیے قرنطینہ کرلیں۔

 دھرتی نیوز کے مطابق ڈی ایچ او اسلام آباد ضعیم ضیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے مثبت کیسز اور شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Facebook Comments