بدہ 08 مئی 2024

’ پاکستان پر دباو ڈالا جا رہا ہے ‘ شاہ محمود قریشی کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (دھرتی نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان امن میں معاون ہیں جنگ میں نہیں،پاکستان پر دباو ڈالا جا رہا ہے ،ہم نہیں گھبراتے کیونکہ نیت صاف ہے۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک ٹرینڈ چلایا جا رہا ہے۔افغانستان کو پاکستان سے کوئی شکوہ ہے تو آئیں میکینزم کے تحت بات کرتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے افغان مہاجرین کے لیے بہترین سہولیات فراہم کیں ۔ افغانستان کے نقصان میں ہمارا نقصان ہے،افغان بھائی سازشوں کو سمجھیں۔انہوں نے کہا کہ افغان حکام نے پاکستان کے ساتھ بات کرنے سے انکار کر دیا،پاکستانیوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم پر دباو ڈالا جا رہا ہے۔

Facebook Comments