پیر 20 مئی 2024

این سی او سی نے محرم الحرام کیلیے خصوصی ہدایات جاری کردیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے محرم الحرام کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

این سی او سی اعلامیے کے مطابق یہ ہدایات متعلقہ علماء کی سفارشات کو مدِ نظر رکھ کر جاری کی گئی ہیں ۔

 این سی اوسی کی ہدایات کے مطابق تمام مجالس اور جلوس کورونا ایس او پیز کے تحت منعقد کیے جائیں گے، مجالس اور جلوسوں کے دوران ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے گا، مجالس اور جلوسوں کے دوران سماجی فاصلہ، تھرمل اسکریننگ یقینی بنائی جائے گی۔

خصوصی ہدایات کے تحت گھروں میں نجی مجالس سے اجتناب کیا جائےگا، مجالس اور جلوسوں کے مقامات پر ہینڈ سینی ٹائزر اور ماسک مہیا کیے جائیں گے، مجالس ہوادار اور کُھلے کمروں میں منعقد کی جائیں گی، مجالس اور جلوسوں کے دوران کورونا ایس او پیز کو نمایاں جگہ آویزاں کیا جائے گا۔

Facebook Comments