پیر 20 مئی 2024

لاہور میں شہری کا خاتون پولیو ورکر کو گھر میں بند کرکے تشدد

لاہورکے علاقے غازی آباد میں شہری نے لیڈی پولیو ورکر کو گھر میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

 دھرتی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیو ورکر اقراء ماجد کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اس نے پولیو کے قطرے پلانے کے لیے ایک گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا تو ایک شخص باہر نکلا جو اسے اندر کھینچ کر لے گیا اور مارنا شروع کر دیا، اس دوران خاتون پولیو ورکر کے کپڑے بھی پھٹ گئے۔

اطلاع ملنے پولیس نے تشدد،کارسرکار میں مداخلت سمیت چوری اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

Facebook Comments