پیر 20 مئی 2024

لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈکیتی اور راہزنی کی 15 وارداتیں

لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈکیتی اور راہزنی کی 15 وارداتیں رپورٹ کی گئیں۔

سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کے خلاف کارروائیوں نے لاہور پولیس کا پول کھول دیا۔

ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں درجن سے زائد شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔ لاہور کے علاقے ہنجروال میں ایک گھر اور کوٹ لکھپت میں دکان لوٹ لی گئی۔

تھانہ ہنجروال کی حدود میں تین مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 8 لاکھ نقدی اور موبائل فونز چھین لیے، پولیس اور تحقیقاتی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔

تھانہ کوٹ لکھپت کے علاقے قینچی بازار میں تین ڈاکوؤں نے مٹھائی کی دکان لوٹ لی، سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پینٹ شرٹ میں ملبوس دو ڈاکو دکان میں داخل ہوئے، پستول دکھا کر دکان مالک سے 50 ہزار اور گاہک سے 20 ہزار چھین لیے اور تیسرے ساتھی کے ساتھ موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔

پولیس نے متاثرہ دکاندار سعد عباسی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔

Facebook Comments