پیر 20 مئی 2024

محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد (دھرتی نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر اضلاع میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے، اور کہا ہے کہ مون سون ہوائیں 12 اگست کی رات سے ملک کے بالائی علاقوں میں شدت کے ساتھ داخل ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 12 اگست کی رات سے 15 اگست کے دوران کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں وقفے وقفے سے تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران جہلم، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، اوکاڑہ، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، سر گودھا، میانوالی، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور، کوہاٹ ، وزیرستان، ٹانک، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر، لیہ، گلگت بلتستان میں غذر، استوار، دیامیر، اسکردو، گلگت، ہنزہ، نگر، گانگچھے اور کھرمنگ میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔

Facebook Comments