پیر 20 مئی 2024

لاہور: ڈاکوؤں نے 72 سالہ شخص سے 15 لاکھ روپے چھین کر قتل کردیا

لاہور میں ڈاکوؤں نے 72سالہ شخص سے 15 لاکھ روپے لوٹ کر اسے قتل کردیا جب کہ بوڑھا شخص اکیلا کافی دیر ڈاکوؤں کےسامنے ڈٹا رہا۔

پولیس کے مطابق عسکری نائن کینٹ کا رہائشی 72 سالہ میاں شفیق بینک سے 15 لاکھ روپے نکلوا کر بیٹی کے گھر پہنچا تو گھر کے دروازے پر داماد کے ساتھ کھڑا تھا کہ دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو آن دھمکے۔

ڈاکوؤں نے جیسے ہی رقم چھیننے کی کوشش کی تو بزرگ شہری نے اپنا دفاع کیا لیکن اس دوران ڈاکوؤں نے شہری پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گولیاں اس کے سینے میں لگیں، زخمی شہری کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

ڈی آئی جی آپریشنز ساجدکیانی نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور سی سی ٹی وی کو دیکھ کر ڈاکوؤں کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

Facebook Comments