جمعرات 09 مئی 2024

نواز شریف کی رگیں سکڑ رہی ہیں ان کو واپس ملک آنا چاہیے، شیخ رشید

داخلہ شیخ رشید نے ایک بار پھر نواز شریف کو وطن واپس آنے کا مشورہ دے دیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کی رگیں سکڑ رہی ہیں انہیں ملک واپس آجانا چاہیے۔ نواز شریف واپس آکر بتائیں کے کیا ہو رہا ہے۔

وزیر داخلہ نے پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم میں صرف شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان ہیں۔ پیپلز پارٹی بھی پی ڈی ایم کا حصہ بن جائے کچھ نہیں ہونا۔ وزیراعظم عمران خان 3سال پورے کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی باتیں کرنے والے عقل کے اندھے ہیں۔ پنجاب میں عدم اعتماد کا شوق پورا کرلیں۔ یہ کچھ بھی کر لیں کچھ نہیں ہونا۔

انتخابی اصلاحات سے متعلق اپوزیشن کے موقف پر بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا اگر یہ کہتے ہیں الیکٹرانک مشین کو نہیں مانتے تو پھر آئندہ الیکشن کے لیے تیار ہوجائیں

Facebook Comments