پیر 20 مئی 2024

وزیراعظم کا 2030 تک ملک میں 10 ڈیمز تعمیر کرنے کا عزم

وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ 2030 تک ملک میں 10 ڈیمز تعمیر کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

 تربیلا ڈیم توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں بجلی اس لیے منہگی ہے کہ ماضی میں دنیا کی منہگی ترین بجلی کے معاہدے کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ طویل مدتی منصوبہ بندی نہ کرنے، صرف پانچ سال اور الیکشن تک کا سوچنے سے بہت نقصان ہوا۔

اس موقع پر انہوں نے 2030 تک 10 ڈیمز بنانے اور ماحول دوست ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

Facebook Comments