جمعرات 09 مئی 2024

شادی کے بعد ٹائم نہ دینے پر نوجوان نے دوست کو قتل کردیا

ساہیوال (دھرتی نیوز) شادی کے بعد وقت نہ دینے پر نوجوان نے اپنے دوست کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق عدالتی اہلکاروں محمد شاہد اور شہزاد فرید کے درمیان بہت زیادہ گہری دوستی تھی۔ کچھ عرصہ پہلے محمد شاہد کی شادی ہوگئی اور اس نے شہزاد فرید کو ٹائم دینا کم کردیا جس کا اسے رنج تھا۔

ملزم شہزاد فرید بہانے سے محمد شاہد کو اپنے ساتھ لے گیا اور اس سے اپنے تحائف وغیرہ کی واپسی کا مطالبہ کرنے لگا۔ اسی بات پر دونوں میں تنازعہ ہوگیا جس پر شہزاد فرید نے فائرنگ کرکے شاہد کو قتل کردیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ شہزاد فرید اپنے دوست کو پہلے ہی قتل کرنے کا منصوبہ بنا چکا تھا اس لیے اس نے اپنی موٹرسائیکل کی بجائے مقتول شاہد کی موٹرسائیکل استعمال کی اور اپنے ساتھ اسلحہ پہلے سے ہی رکھا ہوا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

Facebook Comments