جمعرات 09 مئی 2024

یوم آزادی: صدر مملکت اور وزیر اعظم کی قوم کو مبارکباد، اہم پیغام جاری

اسلام آباد (دھرتی نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اہم پیغامات جاری کردیئے ۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح اور تحریک پاکستان کے رہنماؤں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں،ہم طویل سفرکے دوران محنت اور قربانیوں سے چیلنجزمیں سرخروہوئے،پاکستانی ایک ذہین اور بہادرقوم ہے، پاکستان کی نمایاں کامیابیاں ہمیں دوسری اقوام سے ممتازکرتی ہیں، پاکستان کاجوہری طاقت بننابڑی کامیابی ہے، جوہری صلاحیتوں نے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا۔

 دوسری جانب وزیر اعظم عمرا ن خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ہم نے متحد اور پرامن اور پرعزم قوم کی حیثیت سے کٹھن چیلنجزعبورکئے ہیں ،اب درپیش مسائل خطے کی بدلتی صورتحال ہمارے عزم کا امتحان ہے، ہم رکاوٹوں پر قابو پالیں گے اور مضبوط قوم کے طورپر ابھریں گے، ہمیں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کونہیں بھولناچاہیے،کشمیری نامساعد حالات میں حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی بھرپورحمایت جاری رکھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ہمیں ایمان، اتحاد، تنظیم کے عزم کا اعادہ کرنا چاہیے۔

Facebook Comments