پیر 20 مئی 2024

لاہور: ایڈووکیٹ خدیجہ صدیقی کے گھر پر فائرنگ

لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایڈووکیٹ خدیجہ صدیقی کے گھر پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں گیراج میں کھڑی گاڑی کو نقصان پہنچا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جب کہ پولیس نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھےکر لیے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

انہوں نے حکم دیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

Facebook Comments