جمعرات 09 مئی 2024

وزیر اعظم کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی قوم سے اہم اپیل کردی

ملتان(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قوم سے اپیل کی ہے کہ شجرکاری میں بھر پور حصہ لیں، عوام کے بغیر شجرکاری مہم کامیاب نہیں ہوگی۔پاکستان سے متاثر ہو کر سعودی عرب میں بھی گرین سعودی عربیہ مہم شروع کی جارہی ہے۔

ملتان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان سے متاثر ہو کر سعودی عرب میں بھی گرین سعودی عربیہ مہم شروع کی جارہی ہے، مہم کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان کو مدعو کیا گیا ہے، پاکستان کی شجر کاری مہم کو دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے۔ آج پوری دنیا میں موسمیاتی تبدیلی کی بات کی جارہی ہے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے شجر کاری کی جارہی ہے، کلائمٹ چینج سے مضر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، وزیر اعظم نے عوام کو ماحولیات سے متعلق آگاہ کیا، شجر کاری مہم میں عوام کی دلچسپی نظر آرہی ہے۔

 وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں شجر کاری مہم اکتوبر میں شروع ہوگی، مہم کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان کو مدعو کیا گیا ہے، پاکستان کی شجر کاری مہم کو دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے۔

Facebook Comments